بلیچری

ہم دنیا بھر کے فارماسپیوپیس (Pharmacopoeias) جیسا کہ بی پی سی ، یو ایس سی پی ، آر پی سی اور جے پی سی کے مطابق 100% کپاس کا ریشہ تیار کرتے ہیں ۔ ہماری موجودہ پیداواری صلاحیت 5500 فی ٹن سالانہ ہے جس میں ہم جرمن اور اٹالین ٹیکنالوجی کے ساتھ 70% تک اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دیر پا کاروباری ترقی صرف مسابقتی قیمتوں پر معیار ی مصنوعات فراہم کرنے پر ہی منحصر ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے انتہائی تعلیم یافتہ ، پیشہ وار اور تجربہ کار ٹیم ممبران کے ذریعے سے موزوں ترین مسابقتی قیمتوں پر نہایت ہی معیار ی مصنوعات تیار اور پیش کر رہے ہیں ۔

ہم اس امر کو ممکن بنارہے ہیں کیونکہ

ہم اپنی ہی دھاگے بنانے والی مشینوں کے ضائع شدہ ریشوں کو استعمال کر رہے ہیں جس میں ہم دھاگے بنانے کے مرحلے ، جمع کرنے اور رنگ کاٹ کے عمل کیلئے ترسیل کے دوران اسے سختی سے بیرونی آلودگی اور گرد سے بچاتے ہیں ۔

ضائع شدہ ریشے کودوبارہ استعمال میں لانے کیلئے ہمارے اپنے پلانٹ ہیں جس میں ہم بہترین قسم کی ترجیحاتی(من پسندکے) ریشہ بنا رہے ہیں ۔ ہمارے پاس قدرتی طور پر معیاری پانی دستیاب ہے جو ہمیں اقتصادی لحاظ سے بہترین قسم کی معیاری ریشہ بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے

۔ ہماری آر اینڈ ڈی ( تحقیق اور ترقیاتی ) ٹیم ہمیشہ سے ہمارے معزز صارفین کی رائے اور بین الاقوامی مارکیٹ کے مشاہدے کی بنیاد پر آگے بڑھنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

خبریں یا الیکٹرانک اشتہاری مہم 
خاص اور منفرد ترجیحاتی ” سیف ریشہ ” کی فروخت کے شیئر میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،خاص طور پر سپن لیس/ پانی کی مدد سے تیار کی جانیوالی ” سیف سپن ” جو نہ صرف بیرونی آلودگی سے پاک صاف ہوتا ہے بلکہ نسبتاً کم حرکیاتی توانائی سے اعلی قسم کے سپن لیس ریشائی قوت اور نرمی بھی فراہم کرتا ہے .